
قومی خواتین ٹیم کی سابق کپتان اور آل راؤنڈر ندا ڈار نے پاکستان میں پوری کرکٹ کمیونٹی پر مردوں کی ٹیم کی کارکردگی کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔
"ہم مردوں کی ٹیم کی شاندار کارکردگی سے پرجوش ہیں۔ ان کی جیت سے ہمارے اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کرکٹ کے شائقین خراب پرفارمنس کی وجہ سے مایوس ہو گئے تھے لیکن آسٹریلیا کی سرزمین پر اس شاندار جیت نے پاکستان کرکٹ کو سوشل میڈیا پر گفتگو کا مرکزی موضوع بنا دیا ہے۔
#pakvsaus